قاہرہ(این این آئی)مصر میں ایک شخص اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے گیا تو متعلقہ حکام نے تجدید سے انکار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ شخص ایک سال قبل فوت ہو چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مصر کے جنوبی صوبے المنیا کے ایک گاؤں “اسمنت” کے رہائشی مصطفی عبداللطیف کے ساتھ پیش آیا۔ سات برس گزر جانے پر شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے سبب مصطفی اپنے علاقے میں محکمہ کے پاس گیا تاکہ اپنے کارڈ کی تجدید کرا سکے۔ تاہم وہاں موجود اہل کاروں نے یہ کہہ کر اس کے کارڈ کی تجدید سے انکار کر دیا کہ ان کے ریکارڈ کے مطابق وہ اس دنیا سے جا چکا ہے۔
مصطفی یہ سن کر غصے سے بپھر گیا اور اس نے اہل کار کو بتایا کہ وہ اس وقت زندہ سلامت کھڑا ہے ایسے میں اسے کس طرح متوفی شمار کر لیا گیا ؟مصطفی نے اہل کار سے مطالبہ کیا کہ وہ مصطفی کا ڈیتھ سرٹفکیٹ جاری کرے تاکہ اہل کار کی بات کی تصدیق ہو جائے۔ تاہم ریکارڈ کی جانچ پر معلوم ہوا کہ اندراج کی گئی معلومات میں غلطی ہو گئی۔ ڈیتھ سرٹفکیٹ پر 25 نومبر 2015 کی تاریخ درج تھی اور اس میں متوفی شخص کو رنڈوا لکھا گیا تھا جب کہ مصطفی شادی شدہ اور پانچ بچوں کا باپ ہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ فوتگی کا واقعہ اسماعیلیہ کے علاقے میں ہوا تھا جہاں مصطفی زندگی میں کبھی نہیں گیا۔مصطفی نے بتایا کہ متعلقہ اہل کار اس کی بات سے قائل نہ ہوا جس پر مصطفی اپنی مدد کے لیے انسانی حقوق کے ایک مرکز چلا گیا۔مصطفی کے مطابق ذمے دار سرکاری اداروں نے اس سے ہر وہ چیز طلب کی جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ ہی مصطفی عبداللطیف علی عبدالرحمن ہے۔ مصطفی نے کامیابی کے ساتھ تمام تر مطلوبہ کاغذات پیش کر دیے۔
المنیا میں سِول اسٹیٹَس کے محکمے نے معاملے کو اسماعیلیہ بھیج دیا جہاں سے فوری جواب موصول ہوا کہ “ریکارڈ میں درج معلومات کو اسی طرح باقی رکھا جائے اور مدعی پر لازم ہے کہ وہ عدلیہ سے رجوع کرے۔اس صورت حال پر مصطفی حیران رہ گیا۔ اب اس نے باور کرایا ہے کہ وہ خود کو زندہ ثابت کرنے کے لیے تمام ذمے داران کے پاس جائے گا۔
شناختی کارڈ کی تجدید کرانے دفتر جانیوالے شخص نے جب اپنا ریکارڈ دیکھا تو اس کے پائوں سے زمین نکل گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































