اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری،سندھ اور خیبرپختونخوا کے خدشات کاخاتمہ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (آئی این پی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے سی پیک منصوبہ کے حوالے سے بیجنگ میں ہونے والی میٹنگ میں صوبہ سندھ اور صوبہ خیبرپختونخوا کے اعتراض ختم کر دیئے گئے ہیں ، سی پیک منصوبہ کی کامیابی سے پاکستان جلد ایشیاء کا ٹائیگر بن جائے گا ، جس سے پاکستان کی معیشت میں ایک انقلاب برپا ہو جائے گا اور روزگار کے مواقعے بڑھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چین کا انرجی گروپ فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا ، ملتان تا سکھر موٹروے اور قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ملکی ترقی کے لئے جو بھی منصوبے تیار کئے جارہے ہیں اس کی ترقی میں ہی ہماری بقاء ہے۔ اورنج میٹروٹرین کا منصوبہ بڑھتے ہوئے پاک چین معاشی تعلقات کی عکاس ہے میٹروٹرین کا منصبوبہ عام آدمی کا منصوبہ ہے اور میٹروبس کی طرح میٹرو ٹرین بھی عام آدمی کی سواری ہے یہ امیر اور غریب کے درمیان تفاوت کم کرنے کا منصوبہ ہے ، لاہور کے بعد اورنج ٹرین کا منصوبہ کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں بھی شروع کر رہے ہیں ۔ علاقہ کی تعمیر وترقی ہی ہماری سیاست کی بنیادہیکہ سیالکوٹ موٹروے بدوملہی انٹرچینج کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا ، اس کے علاوہ نارووال پسرور روڈ براستہ ڈسکہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کا کام بھی ماہ مارچ میں شروع ہو جائے گا ۔ان اہم شاہراہوں کی تعمیر سے ضلع نارووال ترقی کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھے گا ۔تقریب سے ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ ، بلدیہ چیئرمین نارووال پیر سید اظہر الحسن گیلانی، چیئرمین بلدیہ پسرور چوہدری الطاف شفیع نے بھی خطا ب کیا۔۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…