اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

’’کبھی پاکستان تو کبھی چین ‘‘ بھارت نے خوفزدہ ہو کر بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے چین کے خلاف ایٹمی صلاحیت بڑھانے اور روائتی ڈیٹیرنس کے طور پرملک کے مشرقی حصہ میں رافیل طیاروں کا پہلا اسکواڈرن تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت ملک کے مشرقی حصہ میں رافیل طیاروں کا پہلا اسکواڈرن تعینات کرے گا۔یہ طیارے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سوخوئی ایم کے آئی پہلے ہی آسام کے تیز پور اور چوبا کے ہوائی اڈوں پر کام کر رہے ہیں ،

بھارتی فضائیہ اب بنگال کے ہسی مارا ہوائی اڈے پر 18رافیل طیارہ تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ،طیارے 2019 کے آخر تک تعینات کر دئے جائیں گے۔طیاروں کی تعیناتی ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب بھارت ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی فور اور اگنی 5بیلسٹک میزائل کی تیاری میں مصروف ہے اور اسٹریٹیجک فورس کمانڈ میں اگنی تھری میزائل شامل کیاجاچکا ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں فرانس سے ہونے والے 59ہزار کروڑ روپے کے سودے کے تحت بھارتی فضائیہ 2022تک 36رافیل طیارے حاصل کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…