کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک کے اثرات یا کچھ اور ؟ کراچی کی سڑکوں پر چینی خواتین نے کھلے عام بغیر سیکورٹی نیا کاروبار شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر چینی خواتین نے چلتے پھرتے موبائل فون بیچنا شروع کر دیئے ہیں۔ فروخت ہونے والے موبائل فونز چائنہ کے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان موبائل فونز کو بغیر
پی ٹی اے کی اجازت اور تصدیق کے فروخت کیا جا رہا ہے۔کچھ شہریوں کا اس بارے میں یہ کہنا ہے کہ چینی خواتین غیر معیاری فون فروخت کرکے لوگوں کو لوٹ رہی ہیں جبکہ کچھ شہریوں کا خیال ہے کہ معیاری فون سستے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی خواتین کا بغیر سیکورٹی اس طرح سڑکوں پر موبائل فون بیچنا ایک سیکورٹی رسک بھی ہے۔