اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) علم نجوم کا سلسلہ آج سے نہیں کئی ہزار سال پہلے سے جاری ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ اس علم میں کامل لوگ اکا دکا ہی ہونگے ۔ ان ہی چند ایک میں سے ایک فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹراڈیمس تھے جو
1503ءمیں پیدا ہوئے اور 1566ءمیں ان کا انتقال ہوا۔
اپنی زندگی میں انہوں نے آنے والے کل کے بارے میں سینکڑوں پیش گوئیاں کیں ۔اگرچہ ان میں سے بعض غلط نکلیں لیکن اکثر حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں۔انہوں نے 2017ءکے متعلق بھی کئی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں اور اگر وہ پوری ہو گئیں تو دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔معروف برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نوسٹراڈیمس سوسائٹی آف امریکہ کا کہنا ہے کہ ”نوسٹراڈیمس نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ 2017ءمیں چین چندعیسائی ممالک کو تباہ کرنے کے لیے کچھ مسلمان ممالک کے ساتھ اتحاد بنائے گا۔ اس سال یورپی یونین ٹوٹ جائے گی، جس کے باعث اٹلی کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔شمالی اور جنوبی کوریا دوبارہ متحد ہو کر ایک ملک بن جائیں گے، چین دنیا بھر میں بڑے اقدامات اٹھائے گا۔“ نوسٹراڈیمس کی 2017ءکے حوالے سے سب سے خطرناک پیش گوئی یہ ہے کہ ”اس سال تیسری عالمی جنگ شروع ہو گی۔“ نوسٹراڈیمس سوسائٹی آف امریکہ کی طرف سے ان پیش گوئیوں پر مبنی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے جانے سے بہت سوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ اب تک یہ ویڈیو 14لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیںتاہم ہم یہ بھی کہتے چلیں کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے کب کیا ہوگا اس کا علم صرف اللہ رب العزت کی ذات کو ہی ہے ، اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں ۔
2017میں چند اہم مسلمان ممالک کے ساتھ مل کر چین عیسائی ممالک کو ۔۔۔! 9/11کی درست پیش گوئی کرنے والے معروف نجومی نے 500سال قبل کیا پیش گوئی کی تھی ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا















































