پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں گاڑی رجسٹریشن پیکیج متعارف کرانے کافیصلہ

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)محکمہ ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کیلئے گاڑی کی رجسٹریشن بک سمارٹ کارڈ، یونیورسل نمبر سے لے کر نمبر پلیٹ تک مکمل پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور ماہ جون سے قبل باقاعدہ پیکیج متعارف کرا دیا جائے گا ،اسی طرح کسی سے گاڑی خریدنے پر نئے مالک کو اپنے نام کی(رجسٹریشن بک) سمارٹ کارڈ لینا پڑے گا جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ پہلے مالک کے پاس رہے گی اور خریدار کو اپنے نام سے نمبر پلیٹ لینا ہو گی ،

اس اقدام سے گاڑی کی ٹرانسفر بر وقت ہو سکے گی اور موٹر برانچ کا تما م ریکارڈ اپ گریڈ ہو نے کے ساتھ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی چلانے کا رجحان ختم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے رواں ماہ سے گاڑیوں کے یونیورسل نمبروں کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پنجاب بھر کے ایکسائز دفاتر سے ایک ہی یونیورسل نمبر جاری کئے جانے تھے تاکہ ایکسائز دفاتر سے شہریوں کا رش کم کیا جا سکے لیکن اب ایکسائز حکام نے گاڑی کی رجسٹریشن کے حوالے سے مکمل پیکیج متعارف کرا نے کافیصلہ کیاہے جس میں یونیورسل نمبر، رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ شامل ہو گی اوراسکے شہریوں سے کسی قسم کے اضافی چارجز نہیں لئے جائیں گئے ۔ذرائع کے مطابق ایجنٹ مافیا کے خاتمے اور ایکسائز ڈیٹا انٹر ی آپریٹر کے ساتھ ساتھ کے پی او اور دیگر عملے کی من مانیاں ختم کرنے کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ ہواہے جس سے ایکسائز دفاتر میں جعل سازی کی روک تھام ہو سکے گی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز چوہدری مسعودالحق نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ماہ جون سے قبل گاڑی رجسٹریشن پیکیج متعارف کرا دیا جائے ، اس سے گاڑیوں کی ویلیو ایک جیسی ہو جائے گی ، علاوہ ازیں ایکسائز موٹر برانچ سے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کا بھی خاتمہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…