پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

بھکاریوں کیلئے کریڈٹ کارڈ متعارف ۔۔ اس کارڈ سے وہ کیا کیا فوائد حاصل کر سکیں گے ؟

datetime 30  دسمبر‬‮  2016

ایمسٹرڈیم(آن لائن) ترقی پذیر ممالک میں نقد رقم کا استعمال کم سے کم ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بے گھر اور بھکاریوں کو خیرات کم دی جانے لگی ہے لیکن اب اس کا حل نکالتے ہوئے ایمسٹرڈیم کی کمپنی نے ایک ایسی جیکٹ متعارف کرائی ہے جس میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ چھونے سے مطلوبہ رقم ایک بینک اکاؤنٹ سے ہوکر بے گھر افراد کی تنظیم کے اکاؤنٹ میں جاتی ہے۔اسے ہالینڈ کی ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے تیار کیا ہے جسے کانٹیکٹ لیس پے منٹ جیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس جیکٹ میں غریب افراد کا اسمارٹ کارڈ لگا ہے جس کے آگے ایک ایل سی ڈی بھی نصب ہے۔ آپ جوں ہی اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ جیکٹ پر لگے نظام کے پاس لے جاتے ہیں، ایک یورو کی رقم خودبخود آپ کے اکاؤنٹ سے نکل کر دوسرے اکاؤنٹ میں چلی جاتی ہے۔جیکٹ ڈیزائنر کے مطابق کسی اجنبی کے ہاتھوں میں جانے والا آپ کا ایک یورو بھی ایسے بینک اکاؤنٹ میں جاتا ہے جس کی رقم غریبوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کے بدلے اس غریب کو تازہ کھانا، لباس یا شیلٹر ہوم میں ایک رات گزارنے کی مہلت مل جاتی ہے جس کا عموماً کرایہ 5 یورو فی 24 گھنٹے ہوتا ہے۔جیکٹ پہننے والے کو رقم وصول کرنے کے لیے ایک بٹن دبانا ہوتا ہے اور بھیک کی رقم اس کے اکاؤنٹ میں اس کی آئی ڈی کے ساتھ چلی جاتی ہے جسے بعد میں وہ وصول کرسکتا ہے لیکن کسی سروس، کھانے یا کپڑے کی صورت میں۔ اس ٹیکنالوجی سے خیرات کی رقم اللے تللے پر نہیں اڑائی جاسکتی بلکہ اس سے صرف سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں۔#/s#

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…