پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہندو پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں کے ہاتھوں،مقبوضہ کشمیرمیں حیرت انگیز واقعہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ میں مسلمانوں نے پنڈت مہاراج کشن کول المعروف کاکا بٹ کی آخری رسومات انجام دیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے سرینگر سے شائع ہونے والے اردو روزنامے ’’کشمیر عظمیٰ‘‘ کو بتایا کہ پنڈٹ مہاراج کشن کول اپنے اہلخانہ کے ہمراہ قاضی گنڈ کے گاؤں لیوڈورہ میں مقیم تھا اور جمعرات کی رات طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد مسلمان پڑوسیوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ فوت ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مہاراج کشن کی موت کی خبر گاؤں میں پھیلتے ہی مسلمان آنجہانی کے گھر پہنچے اور بعد ازاں ہندو مذہب کے مطابق انکی آخری رسومات انجام دیں۔آنجہانی نے سوگوران میں اہلیہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے۔ گاؤں کے لوگوں نے مزید کہا کہ لیوڈورہ میں کم از کم چالیس پنڈٹ گھرانے آباد تھے تاہم 1990میں مہاراج کشن اور انکے اہلخانہ کے سوا تمام پنڈت یہاں سے جموں منتقل ہو گئے تھے۔ یا درہے کہ 1990میں اس وقت کے مقبوضہ کشمیر کے گورنر جگموہن نے تحریک آزادی کو فرقہ وارانہ کشیدگی کا رنگ دینے کے مذموم ارادے کے تحت کشمیری پنڈتوں کو زبردستی مقبوضہ وادی چھوڑنے پرمجبور کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…