میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کے اہم ملک سپین میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں ،ان نتائج کے مطابق لاٹری پرانعام 66513نے جیت لیااوراس خوش نصیب کو4لاکھ 18ہزارڈالرزملیں گے جبکہ اس لاٹری کی مالیت 40کروڑڈالرہے اوراس کے ایک ٹکٹ کی قیمت 21ڈالرہے اوراس لاٹری کانام ال گارڈولاٹری ہے ۔
ال گارڈولاٹری کی پہلی قرعہ اندازی 1812میں ہوئی تھی اوراس وقت سے لے کرآج تک ہرسال کے 22دسمبرکواس لاٹری کے نتائج کااعلان کیاجاتاہے ۔یہ لاٹری سپین میں اتنی مقبول ہے کہ سپین کی 75فیصدآبادی نے ال گارڈولاٹری کے ٹکٹس خریدرکھے ہیں جوکہ ان کااس لاٹری کے نظام پراعتما دکامظہرہے ۔