بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

’’راحیل شریف نے مجھے ملک سے باہربھجوانے میں مددکی ‘‘اب نئی کہانی پیش کردی

datetime 22  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہیں بھی نہیں کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کے لئے حکومت سے کوئی ڈیل کی ہے۔سازشی عناصر بیان کا غلط مطلب نکال کر پرویز مشرف، اعلیٰ عدلیہ اور افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں،دنیا جانتی ہے کہ پرویز مشرف پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس بنیاد پر نہ صرف پاک فوج بلکہ ہر محب وطن پاکستانی پرویز مشرف سے ہمدردی کرتا ہے،اس بات کو منفی رنگ دینا ناانصافی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف کے ٹی وی انٹرویو کے متن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی اس بات کی کئی مرتبہ وضاحت کی جاچکی ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل میں وزارت داخلہ کی اجازت سے بیرون ملک علاج کے لئے گئے ہیں۔ان کا علاج مکمل ہوچکا ہے اور وہ مناسب وقت پر پاکستان تشریف لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)پرویز مشرف سے خائف ٹولہ سیدھی سادھی باتوں کا الٹ معنی نکال کر اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل میں سرگرم عمل ہے۔جنرل(ر)پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں اس بات کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف نے انہیں باہر بھیجوانے کے لئے حکومت سے کوئی ڈیل کی ہے بلکہ اپنے انٹر ویو میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی ڈیل کے بارے میں نہیں جانتے۔اس بات کو اپنے معانی دے کر پرویز مشرف فوبیا میں مبتلا ٹولے کی طرف سے ان کی کردارکشی کی مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسا گھٹیا پروپیگنڈہ بند کیاجائے۔قوم کو پرویز مشرف کی خدمات یاد ہیں۔سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…