ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

کچھ لوگوں کی ہتھیلی ’’ ایم ‘‘ کانشان موجود ہوتا ہے ۔۔ اس پراسرار نشان کا مطلب کیا ہے ؟ جن لوگوں کی ہتھیلی پر یہ موجود ہو ان میں کیا خاص بات ہوتی ہے ؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یقیناً غیب کا علم صرف اللہ کو ہی ہے مگر اسی دنیا میں کچھ ایسے علوم بھی ہیں جن کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں ،اسے سمجھنا چاہتے ہیں ۔ انہی میںسے ایک ہاتھ کی لکیروں کا علم بھی ہے ۔ کچھ لوگوں کے نزدیک یہ محض باتیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں مگر جو اس علم کو مانتے اور سمجھتے ہیں وہ ہاتھ دیکھنے والوں کے کے پاس آتے جاتے رہتے ہیں ۔

یوں تو ہماری ہتھیلی پر کئی قسم کے نشانات اور لکیریں موجود ہیں تاہم کسی کسی کی ہتھیلی پر ایک نشان ’’ ایم‘‘ کی شکل و صورت کا بھی بنا ہوتا ہے ۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ دوسری لکیروں کی طرح ہتھیلی پر موجود حرف “ایم” کے پیچھے بھی کئی راز پوشیدہ ہیں، کہا جاتا ہے کہ جن کی ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے وہ افراد دوسروں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ایسے افراد کی شخصیت بھی دوسرے لوگوں سے مختلف ہوتی ہے۔جن افراد کے ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے ان کے ساتھ اگر کوئی بزنس کرنا چاہے تو وہ افراد بہترین پارٹنر ثابت ہوتے ہیں اور دفتر میں بھی ایسے افراداپنے ساتھ کام کرنے والوں کے اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔ایسے افراد کسی بھی قسم کا رشتہ قائم کیا جائے تو وہ اس رشتے کو بھرپور نبھاتے ہیں، ان لوگوں کو جھوٹ اور فریب سے سخت نفرت ہوتی ہے اور ایسے افراد کو مذاق بھی ایک حد میں پسند ہوتا ہے۔اگر کسی خواتین کی ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے تو وہ مردوں کی بہ نسبت زیادہ اپنے ارادوں کی زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور اگر میاں بیوی دونوں کے ہتھیلیوں پر حرف “ایم” موجود ہے توان دونوں میں بیوی شوہر پر زیادہ غالب رہتی ہیں۔جن افرادکے ہتھیلی پر حرف “ایم ” موجود ہوتا ہے ، وہ افراد بہت حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ ایسے افراد اپنی زندگی میں اہم فیصلے بخوبی کرلیتے ہیں اور زندگی میں آنے والی مواقعوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔اگر آپ کے ہاتھ پر حرف “ایم ” موجود ہے تو یقیناً آپ اپنے آپ کو ایک خوش نصیب انسان تصور کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…