اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں ایسی جگہیں ہیں جنہیں دیکھ نہ صرف دل باغ باغ ہوجاتا ہے بلکہ ان تصاویر کو ہر کسی سے شیئر کرنے انہیںہر کسی کو دکھانے کادل چاہتا ہے ۔ایسی چند خوبصورت تصاویر کاعالمی مقابلہ وکی پیڈیا کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔ جس میں دنیا بھر سے فوٹوگرافرز اپنے ممالک میں موجود مونومنٹس کی تصاویر وکی پیڈیا کو ارسال کیں۔اس سال ‘وکی پیڈیا لووزمونومنٹس2016’ کے عالمی مقابلے میں پاکستانی فوٹوگرافرز کی 3 تصاویر کامیاب ہوئیں ہیں۔فوٹوگرافی کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستانی فوٹوگرافرز گذشتہ 2 سالوں سے کامیابی سمیٹتے آرہے ہیں۔اس سال کے مقابلے میں دنیا بھر سے 10 ہزار748 لوگوں کی جانب سے 2 لاکھ 77 ہزار 365 تصاویر وںکی لووز مونومنٹس کو موصول ہوئیں، جوکہ کسی بھی تصویری مقابلے میں جمع کرائی جانے والی بہت بڑی تعداد ہے۔
(ڈسٹرکٹ کورٹ آف برلن، جرمنی (فوٹوگرافر انسگرکورینگ
(رائل البرٹ ہال، لندن (فوٹوگرافرکولن
(پرچ راک لائٹ ہاوس، لندن (فوٹوگرافر رچرڈ اسمتھ
(کیسل آف ٹوریکیا، اٹلی (فوٹوگرافر لارا
(ارن ٹیمپل، تھائی لینڈ (فوٹوگرافر جین پوپ
(پاکستان مونومنٹ، اسلام آباد (فوٹوگرافر محمد اشعر
(برازیلین صدارتی محل، برازیل (فوٹوگرافر گیستاؤ گیودس
(مزارِ بی بی جوندی، اوچ شریف (فوٹوگرافر اسامہ شریف
(سینٹ لارنس چرچ، سلوواکیا (فوٹوگرافر یوزر ولودکا
(دیروار فورٹ، بہاولپور (فوٹوگرافر تحسین شاہ