جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی راہداری،برطانیہ نے بھی پاکستان کو خوشخبری سنادی

datetime 14  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی ( این این آئی ) پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لیوس نے کہا ہے کہ کئی برطانوی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں، اس وقت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2.3 بلین ڈالرز ہے ،پاکستانی ٹیکسٹائل بہتر کوالٹی کی وجہ سے برطانوی مارکیٹ میں مقبول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب مندیاگروپ آف کمپنیز کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں مڈل کلاس طبقہ بڑھ رہا ہے ، جس کی وجہ سے اس کی مارکیٹ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف اشیاء کی طلب بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں ۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2.3 بلین ڈالرز ہے اور دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل بہتر کوالٹی کی وجہ سے برطانوی مارکیٹ میں مقبول ہے ۔ چین اور پاکستان کے اکنامک کوریڈور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے ۔ برطانیہ انفراسٹرکچر ، فنانس ، اکاؤنٹنگ ، پروجیکٹ مینجمنٹ سمیت کئی شعبوں میں مہارت رکھتا ہے ۔ ہم اس بارے میں غور کر رہے ہیں کہ اس منصوبے کے کن کن شعبوں میں مواقع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر مندیا گروپ کے چیئرمین محمد الیاس مندیا ، محمد جنید مندیا اور باسط مندیا نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کو شیلڈز پیش کیں ،عشائیے میں سندھ کے وزیر برائے اسپورٹس محمد بخش مہر ، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شمیم فرپو ، سابق صدر یونس بشیر ، سابق وفاقی وزیر انصار برنی ، روس ، سوئٹزرلینڈ ، کوریا اور جاپان کے قونصل جنرلز سمیت کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…