جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کی دوستی میں دراڑ آگئی ٗ

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کی دوستی میں دراڑ آگئی اور اب انہوں نے تقریبات میں ایک دوسرے کو نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ادکارہ کاجول نے ہدایتکار کرن جوہر کی متعدد فلموں میں کام کیا ہے جس کے باعث دونوں میں خوب دوستی بھی تھی جس کا برملا اظہار کیا جاتا تھا تاہم اب اپنے شوہر اجے دیوگن کی وجہ سے دونوں کی دوستی میں دراڑیں آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ اور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش کے معاملے پراختلافات ہوگئے تھے اور اجے دیوگن نے ہدایتکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس لڑائی کا اثر کرن جوہر اور کاجول کی دوستی پر بھی پڑ گیا ہے اور دونوں کی دوستی میں دراڑ آگئی ہے۔
گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکارہ کاجول اور ہدایتکار کرن جوہر سمیت متعدد فلمی ستاروں نے شرکت کی جبکہ تقریب میں پرانے دوست ایک دوسرے سے ملنے سے کتراتے رہے اور پوری تقریب میں ایک دوسرے کو نظر اندازکیا۔واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر اور کاجول نے ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ اور ’’مائی نیم از خان‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے‎



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…