جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی منظوری دیتے ہوئے مالیاتی تجاویز کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ سال کے آخر تک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے ۔پیر کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فناسنگ پلان کا اجلاس ہوا اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی اصولی منظوری دے دی ۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان پیش کیا اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے دیامیر بھاشا ڈیم کو اپنے وسائل سے مکمل کرنے کی تجویز دی ۔ پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل کے ذریعے ڈیم تعمیر کیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی تجاویز کو جلد حتمی شکل دی جائے اور آئندہ سال کے آخر تک ڈیم کی تعمیر شروع ہو جانی چاہیے، ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے اراضی کا حصول خوش آئند ہے اراضی کا حصول وزارت پانی و بجلی اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا،ا جلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بھاشا ڈیم کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے 2009 میں دی تھی ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے آبی ذخائر سے ملک میں پانی کی قلت کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ دیامیر بھاشا ڈیم میں 8.7 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔ ڈیم سے 4500 میگاواٹ ستی اور ماحول دوست مہیا ہو گی، دیا میر بھاشا ڈیم مکمل طور پر ملکی وسال سے تعمیر کیا جائے گا ،اس منصوبے کے لیے واپڈا وسائل پیدا کرے گا جبکہ بجلی کی پیدا وار کے لیے باقی فنانسنگ کا بندوبست کمرشل بنیادوں پر ہو گا جس کے لیے وزارت پانی و بجلی یاتو واپڈا سے پیسے لے گی یا پراجیکٹ کی لیزنگ سے فنڈز سے رقوم حاصل کی جائیگی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے سیکرٹری پانی و بجلی ،منصوبہ بندی اور خزانہ کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت تاکہ دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے کو 2017میں مکمل کیا جا سکے ۔دیا میر بھا شا ڈیم 2009میں
منظور ہوا تھا جو کہ 45سو میگا واٹس بجلی فراہم کرے گا ۔۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…