مکینک نے ‘آلو’لگا کر گاڑی ٹھیک کر دی،مالک خوشی سے پاگل

5  مارچ‬‮  2015

برمنگھم (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک جاگیردار کی لینڈ روور گاڑی خراب ہوگئی اور اتفاق سے قریب ترین ورکشاپ کئی کلومیٹر کے فاصلے پر تھی جس کی وجہ سے ان صاحب کو اپنے فارم پر موجود ایک مکینک کی مدد لینا پڑگئی، جس کے پاس گاڑی کو سٹارٹ کرنے کے لئے مناسب آلات دستیاب نہ تھے۔ مکینک نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی جدید آلے یا اوزار کا استعمال کرنے کی بجائے گاڑی میں ایک تازہ آلو کو اس انداز میں استعمال کیا کہ یہ بغیر کسی دقت کے سٹارٹ بھی ہوگئی اور قریب ترین ورکشاپ تک بھی بآسانی پہنچ گئی۔
 سالہ ماریو پاپا ڈمیٹریو نے ایک آلو کے ساتھ گاڑی کی تاروں کو منسلک کردیا اور اس کے بعد جاگیردار سے اسے سٹارٹ کرنے کو کہا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گاڑی بآسانی سٹارٹ ہوگئی اور جب اسے ورکشاپ پہنچایا گیا تو وہاں سینئر مکینک اس منفرد حل کو دیکھ کر شدید حیران ہوئے۔
 ایک بڑی انجینئرنگ کمپنی نے ماریو کے طریقے کی اصلیت جاننے کے لئے آلو کے ساتھ گاڑی سٹارٹ کرنے کا تجربہ دہرایا تو اسے کامیاب پایا گیا ،جس کے بعد سائنسدانوں نے آلو میں موجود ان نامیاتی مادوں پر تحقیق شروع کر دی ہے جن کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گاڑیوں کے انجن سٹارٹ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔
 ماریو کا کہنا ہے کہ وہ سٹارٹ ہونے سے انکار کرنے والی گاڑی کو آلو کی مدد سے سٹارٹ کرنے کا مکمل طریقہ عنقریب انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کی صورت میں شائع کریں گے تا کہ ہر خاص و عام اس سے مستفید ہو سکے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…