کولکتہ(آئی این پی) بالی ووڈ میں ڈرٹی گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ودیا بالن نے اپنی فلم ’’کہانی 2‘‘کی تشہیر کے لیے مٹھائی بیچنا شروع کردی ہے۔بالی ووڈ میں فلموں کی نمائش سے قبل تشہیری مہم بھی نہایت اہم سمجھی جاتی ہے جس سے فلم کی کمائی پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ کئی اداکار اور اداکارائیں فلموں کی تشہیر کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں لیکن اب ودیا بالن نے بھی فلم کی نمائش کے لیے نیا پیشہ اختیار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن نے اپنی آنے والی فلم ’’کہانی 2‘‘ کی تشہیر کے لیے کولکتہ میں مٹھائی بیچنے لگیں۔کی دکان پر پہنچیں جہاں انہوں نے نہ صرف عام ملازمین کی طرح مٹھائی کی سجاوٹ کی بلکہ کافی دیر مٹھائی فروخت کرتی نظر آئیں جب کہ فلم کی تشہیر کے موقع پر ہدایتکار سجائے گھوش بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ودیا بالن نے فلم میں منفی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کی کہانی ماں بیٹی کے گرد گھومتی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن کی فلم ’’کہانی 2‘‘2 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
-
حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان
-
کاشان میں ایک دن
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 500 ڈالرکی کمی
-
مسلسل دو روز ہوشربا اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، پاکستان میں قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ متوقع
-
پاکستان سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
جویریہ عباسی کا شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان
-
عمران خان کو پمز ہسپتال لایا گیا، حکومت کی تصدیق،عمران خان کو آنکھوں کی کونسی بیماری ہو گئی ہے؟حیر...
-
نادرا کا شناختی نظام تبدیل، نیا ڈیجیٹل سسٹم متعارف
-
پولیس افسران نے مجھ پر تشدد کیا او ربیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے: غلام مرتض...















































