جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے،شہباز شریف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نےمنگل کے روزملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے نہتے کشمیری عوام پر مظالم اور ونوں رہنمائوں کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید مذمت کی۔شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔ آج مقبوضہ کشمیر کا ہر فرد آزادی مانگ رہا ہے

۔بھارتی سرکار کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق آزادی سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر تنازعہ کشمیر کے حل کی طرف آنا ہوگا۔خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بین لاقوامی فور م پر بھرپور انداز سے اٹھایا ہے ۔بھارت نے نہتے کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوںکی شہادت پرعالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔
٭٭٭٭



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…