منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاک راہداری کےمنصوبے کا افتتاح ہوتے ہی جرمنی بھی میدان میں کود پڑا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے باعث ملک میں مال بردار گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے جرمن کمپنی کے ساتھ مل کر آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جرمن کمپنی پاکستان میں مال بردار گاڑیاں تیار کرنے کیلئے پلانٹ لگائے گی۔مذکورہ پیش رفت کے حوالے سے معلومات رکھنے والے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ این ایل سی نے جرمنی کی ‘مان ٹرک اینڈ بس کمپنی، کے ساتھ مل کر مال بردار گاڑیوں کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبے کے تحت پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے این ایل سی نے ابتدائی طور پر 50 کروڑ سے 70 کروڑ روپے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں پاکستانی فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹرک بنائے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں اقتصادی راہداری کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے مال بردار گاڑیاں بھی بنائی جائے گی۔ابتدائی طور پر 700 سے 1000 گاڑیاں سالانہ بنائی جائے گی اور بعد ازاں ضرورت کے مطابق اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کے تحت حکومت کے محکمے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) طارق چوہدری نے تصدیق کی کہ این ایل سی نے مال بردار گاڑیاں بنانے کیلئے جرمنی کی کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ ‘مان ٹرک اینڈ بس کمپنی، کا ہیڈکوارٹر جرمنی کے شہر میونخ میں قائم ہے اور یہ کمرشل گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے یورپ کی معروف بین الاقوامی کمپنی ہے۔اس کمپنی کے پیداواری 3 پلانٹ یورپی ممالک میں قائم ہیں اس کے علاوہ کمپنی کے دیگر پلانٹ روس، جنوبی افریقہ، انڈیا اور ترکی میں بھی موجود ہیں۔گوادر پورٹ کے ذریعے پہلی بار چینی مصنوعات مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک کو برآمد کیے جائیں گے جبکہ کنٹینر پر چاولسے لے کر کپاس تک مختلف اشیاء4 موجود ہیں جبکہ بعض مشینری بھی ہے جو گوادار میں جاری ترقیاتی کاموں کے لیے وہاں پہنچائی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…