منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیلری نے بازی مار لی ۔۔۔ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ارب پتی سہی،ہیلری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں،ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ہیلری کو ڈونرز نے دل کھول کر فنڈز دیئے اور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئے جبکہ ٹرمپ کے ڈونرز نے کچھ زیادہ سخاوت نہ دکھائی اور وہ بھی اس حوالے سخاوت نہ دیکھا سکے ۔ ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب کے لئے ایک ہزار 68 ملین ،یعنی ایک ارب ڈالرز سے زائد کا فنڈاکٹھا کیا،جس میں سے 8 سو 97 ملین ڈالرز انتخابی مہم پر خرچ کر ڈالے۔دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے لئے 572 ملین ڈالرز کی فنڈز ہوئی، جن میں سے 429 ملین ڈالرز کے اخراجات کئے گئے۔دونوں امیدواروں کو سب سے زیادہ فنڈنگ انشورنس اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ملی، جہاں ہلیری کو 104 اور ٹرمپ کو 5 ملین ڈالرز کے فنڈز حاصل ہوئے۔وکلا اور لابسٹس نے ہلیری کو 38 ملین ڈالرز کے فنڈز دیئے جبکہ اس شعبے سے وابستہ افراد نے ٹرمپ کو صرف 1 ملین ڈالرز عطیہ کئے۔ٹی وی چینلز پر ہلیری کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد اشتہارات چلے جبکہ ٹرمپ کے اشتہارات کی تعداد 99 ہزار رہی، ایک سال کے دوران ہیلری نے 219 جبکہ ٹرمپ نے 76 ملین ڈالرز کے اشتہارات دیئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…