لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی عدالتی تاریخ میں بچے کاوالد کے خلاف انوکھامقدمہ ۔لاہورمیں خواجہ سراؤں سے دوستی کرنے اور گھرخرچہ نہ دینے پر بیٹے نے باپ کے خلاف خرچے کا دعوے دائر کردیاہے۔عدالت نے بچے کے اس دعوے پر درخواست گزار کے والدمحمد نعیم کو23نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
سول جج نازش کیانی کی عدالت میں شاہدرہ کے رہائشی 13سالہ ابوبکر نے اپنے باپ کے خلاف خرچا دلوانے کے لئے دائر دعوے میں اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کاوالدان کو وقت دینے کی بجائے خواجہ سرا کے پاس رہتا ہے، جو کماتا ہے وہ بھی انہیں کو کھلا دیتا ہے جبکہ ہم خرچہ مانگے تو نہیں ملتا، درخواست گزار نے مزید کہا کہ ان کا باپ کئی کئی روز تک گھر نہیں آ تا اورنہ ان کا خرچا برداشت کرتا ہے، اس نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے والد کوخرچا دینے کا حکم دیا جائے، فاضل جج نے دعوے پر درخواست گزار کے والد محمد نعیم کوآئندہ تاریخ پرطلب کرلیاہے ۔