اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی میں ویسے تو کئی دکھ ، پریشانیاں ہوتی ہونگی جن کا ساتھ زندگی میں بڑا طویل ہوتا ہے مگر کچھ چیزیں بڑے لمبے عرصے تک زندگی میں ساتھ رہ جاتی ہیں کہ بھلائے نہیں بھولتیں ۔اس بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ جب دیمک کسی لکڑی یا فرنیچر یا پھر دروازوں پر لگ جائے تو اس چیز کو کھوکلا کرکے ہی دم لیتی ہے۔اکثر گھروں میں دیمک ہوجاتی ہے۔ زیادہ تر دیمک سیلن والی جگہوں پر ہوتی ہیں، لیکن دیمک کی پسندیدہ جگہ لکڑی کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ایک بار دیمک گھر میں آجائے تو اس کو ختم کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ کئی مہنگی فیومیگیشن کے بعد دیمک سے چھٹکارہ تو حاصل ہوجاتا ہے۔ لیکن ساتھ یہ بھی ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں دوبارہ دیمک کسی چیز پر حملہ نہ کردے۔آج ہم آپ کو چند احتیاطی تدابیر بتائیں گے جن پر عمل کرنے سے آپ کا گھر دیمک سے بالکل محفوظ رہے گا اور آپ کو مہنگی فیومیگیشن بھی نہیں کروانی پڑے گی۔
لکڑی اور دیوار کو دیمک سے محفوظ کرنے کے لئے سب سے پہلے لکڑی کو اچھی طرح کسی کپڑے سے صاف کریں پھر لکڑی اور دیوار کو مٹی کے تیل سے گیلا کریں۔ جب مٹی کا تیل خشک ہوجائے تو موٹر سائیکل سے نکلا ہوا تیل جوکہ استعمال شدہ ہو لے لیں۔ پھر مٹی کے تیل اور موٹر سائیکل سے نکلا ہوا استعمال شدہ تیل مکس کریں اور لکڑیوں اور دیواروں پر لگا دیں۔ اس تیل کو لگانے سے کئی سالوں تک آپ کا گھر دیمک سے بالکل محفوظ رہے گا۔چونکہ دیمک سیلن کے باعث بھی ہوجاتی ہے تو اس کے لئے آپ کو اپنے گھر میں بچھے قالین کے نیچے زمین پر تھوڑا سا کیڑے مار پاؤڈر، خشک نیم کے پتے اور تھوڑی سی لونگ پیس کر ڈال دیں، اس کے بعد اپنا قالین زمین پر بچھا دیں تو اس سے سیلن بھی نہیں ہوگی اور آپ دیمک سے بھی محفوظ رہیں گے۔اگر آپ کے گھر میں دیمک موجود ہے تو متاثرہ جگہوں پر گندھک (سلفر) کا دھواں لگائیں اور پھر ایک کپ گرم پانی میں اجوائن کا پاؤڈر ملائیں اور متاثرہ جگہوں پر چھڑک دیں تو اس سے بھی آپ کو دیمک سے چھٹکارہ حاصل ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کے گھر میں بھی دیمک ہے اور آپ اس سے پریشان ہیں تو اس کا علاج اس خبر میں ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































