اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرن کیلئے پہنچنے کا حل تلاش کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کنٹینرز سے نمٹنے کیلئے کرینیں حاصل کر لیں۔تحریک انصاف نے اسلام آباد پہنچنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے کرینیں بھی حاصل کر لی گئیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب پارٹی کے کیمپ آفس میں اہم اجلاس ہواجس میں وزراء، ایم پی ایز اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس دوران اسلام آباد پہنچنے کی تیاریوں کا حتمی جائزہ لیتے ہوئے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ہر صوبائی حلقے کو 20، 20 گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ذیلی تنظیموں کو بھی گاڑیاں ملیں گی۔جب کہ ایم پی ایز اپنی طرف سے بھی کارکنوں کو اسلام آباد لے جانے کے لیے گاڑیاں فراہم کریں گے۔راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے دو کرینوں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔تمام قافلے آج صبح صوابی انٹر چینج پر جمع ہوئے ہیں جہاں سے وزیر اعلی کی قیادت میں اسلام آباد مارچ کیا جائے گا۔