اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشید نے کہاہے کہ مجھے وزارت الگ کیوں کیاگیا،وقت آنے پرسب کچھ سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی ایسی بات یاعمل نہیں کیاجس پرمجھے شرمندگی ہو۔ا
نہوں نے کہاکہ میری پہنچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہوناہے ۔پرویزرشید نے کہاکہ وزارت قیادت کی جانب سے دی گئی امانت تھی جس کے واپس ہونے پرکوئی فرق نہیں پڑتااورمیں لیگی کارکن کی حیثیت سے اپناکرداراداکرتارہوں گا۔پرویزرشید نے وزارت سے برطرفی کے 42گھنٹے بعداپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ میرے لئے جمہوریت اورقیادت اہم ہیں اورمیر ی وفاداری اورثابت قدمی پرحرف نہیں آسکتا،انہوں نے کہاکہ ملک اورجمہوریت کی خاطری قربانی دیناپڑی تواس سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔