جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو مشترکہ منصوبوں کی پیشکش کردی

datetime 3  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو جوائنٹ وینچرز کی پیشکش کر دی جس کے تحت دونوں ملکوں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ترقی دے کر برآمدات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سہراب حسین نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے لاہورآفس میں اپٹما کے چیئرمین ایس ایم تنویر سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز سمیت اپٹما کے دیگر عہدیداران اور سینئر اراکین بھی موجود تھے۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری جدید بنیادوں پر استوار ہے اور یہاں بہترین کپاس پیدا ہوتی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی بہترین گارمنٹس انڈسٹری اور ہنرمند افرادی قوت موجود ہے، اگر دونوں ممالک ٹیکسٹائل سیکٹر میں مشترکہ منصوبے لگائیں تو نہ صرف دونوں ملکوں کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بھی بڑھ سکتی ہے۔ انھوں نے پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو بنگلہ دیش کے مینوفیکچررزکے ساتھ باہمی رابطے قائم کرنے اور وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا تاکہ دونوں ملکوں کے صنعت کار ایک دوسرے کے قریب آسکیں اور اپنی تجارت کو بڑھا سکیں۔اس موقع پر اپٹما کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے بنگلہ دیش کی گارمنٹس انڈسٹری کی تیز ترین ترقی کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں بنگلہ دیشی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر بنگلہ دیشی گارمنٹس انڈسٹری پاکستان کی گارمنٹس انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرے تو دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنرکی جانب سے کراچی سے چٹاگانگ براہ راست شپنگ، لیٹر آف کریڈٹ، ٹیکس و ڈیوٹیوں اور بینکنگ مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر ہائی کمشنر نے اپٹما کے چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیکسٹائل سیکٹر میں باہمی روابط بڑھائے جائیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہونے والی تجارت کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…