اسلام آباد(نیوزڈیسک)پرویزرشید نے عمران خان کے بارے میں جو شرط لگائی تھی ،ہار گئے،حیرت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات پرویزرشید نے سترہ اکتوبر کو کہاتھا کہ شرط لگاتاہوں کہ عمران خان تیس اکتوبر کو نظر نہیں آئیں گے، بجائے اس کے کہ عمران خان غائب ہوتے انتیس اکتوبر کو ان کی اپنی ہی وزارت کا خاتمہ ہوگیا۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیر اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا،پرویز رشید کے خبر سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہنے کی ہدایت،خبر لیک ہونے سے متعلق تحقیقات کیلئے پولیس ،آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ،کمیٹی خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کرے گی۔ہفتہ کو جاری ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیراطلاعات پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا اور پرویز رشید کو خبر کے معاملے پر تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الک رہنے کی ہدایت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراطلاعات کو معاملے کی آزادانہ تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پولیس اور ایجنسیوں سمیت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے،جس میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسران شامل ہوں گے،انکوائری کمیٹی الزامات سے متعلق تحقیقات کرے گی اور خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کرے گی۔اعلامیے کے مطابق دستیاب شواہد کے مطابق وزیراطلاعات نے کوتاہی برتی۔واضح رہے کہ 6اکتوبر کو انگریزی اخبار میں قومی سلامتی کے منافی خبر شائع ہوئی تھی،جس پر وزارت داخلہ نے خبر کے لیک ہونے سے متعلق تحقیقات کی تھیں،وزارت داخلہ کی تحقیقات میں وزیراطلاعات کی کہیں کہیں غفلت کی نشاندہی کی گئی تھی۔