جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

عوامی مسلم لیگ کا ایسا رہنما گرفتار کہ شیخ رشید بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ‎‎

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے عوامی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شیخ فیصل کو گرفتار کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کاسلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیا اور پورلیس نے شیخ رشید کی جماعت عوامی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شیخ فیصل کو حراست میں لے لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ فیصل کو پیر ودھائی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور تھانے منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے گزشتہ روز کمیٹی چوک میں شیخ رشید کے خطاب کے دوران بھی پولیس نے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا تھا ۔‎
جبکہ دوسری طرف شیخ رشید سر پر سلمانی ٹوپی پہنے راولپنڈی کی سڑکوں پر گھومتے رہے ، جیسےہی شیخ رشید نے پنڈی میں اپنا پیدل مارچ شروع کیا ویسے ہی کیا خاص اور کیا عام ۔، ہر کسی کی زبان سے یہی نکلا کہ ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا گزشتہ روز حلیہ کچھ یوں تھا کہ انہوں نے شلوار سوٹ کےاوپر واسکٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ سر پر پہلی بار عوام کو ٹوپی بھی نظر آئی ۔ معمول سے ہٹ کر ان کی یہ ڈریسنگ کل اور آج زبان زد عام رہی ۔سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی اٹھا کہ شیخ رشید نے ٹوپی کیوں پہن رکھی تھی ؟ حالانکہ وہ ہمیشہ تمام تقاریب اور جلسے جلوسوں میں ننگے سر شرکت کرتے ہیں ۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ کیونکہ شیخ رشید کو موٹر سائیکل پر سفر کرنا اور پیدل چلنا یا بھاگنا بھی تھا اسی لئے مبینہ طور پر اپنی وگ کو گرنے سے بچانے کیلئے انہوں نے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ تاہم ابھی تک یہ ایک قیاس ہی ہے



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…