اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں مخالفوں کا ایجنٹ ؟ایک ایک بات کی رپورٹ کون پہنچارہاہے؟عمران خان نے پکڑ لیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں مخالفوں کا ایجنٹ ؟ایک ایک بات کی رپورٹ کون پہنچارہاہے؟عمران خان نے پکڑ لیا۔ اسلام آبادبندکرنے کاپلان میڈیاکیسے لیک ہوا؟اورپارٹی کے اجلاسوں میں ہونے والی گفتگوحرف بہ حرف کیسے میڈیاپرپہنچی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادبندکرنے کاپلان میڈیاکیسے لیک ہوا؟اورپارٹی کے اجلاسوں میں ہونے والی گفتگوحرف بہ حرف کیسے میڈیاپرپہنچی اس بات پرعمران خان دودن سے کافی غصے میں ہیں کہ اسلام آبادبندکرنے پلان کیسے باہرگیا؟۔انہو ںنے پارٹی رہنمائوں کوکہاکہ حکومت کی طرف سے اہم اجلاس کی جوخبرلیک ہوئی تھی اس پرمیڈیامیں بات کی جائے جبکہ اس بات کاپروپیگنڈہ کیاجائے کہ اسلام آبادمیں احتجاج اورشہراقتدارکوبندکرنے لئے تحریک انصاف کے 10لاکھ افرادجمع ہورہے ہیں ۔عمران خان نے اپنی میڈیاٹیم کواس بارے میں سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔ذرائع کے مطابق خبریں باہر پہنچانے والے اہم ترین رہنما کے نام اور اس کے کن افراد سے رابطے ہیں یہ سب کچھ عمران خان جان چکے ہیں لیکن اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے دن انتہائی قریب ہونے کی وجہ سے اس معاملے پر کارروائی کو موخر کردیاگیا ہے جیسے ہی حالات معمول پر آئیںگے اس رہنما کے خلاف سخت ترین ایکشن لیاجائے گا،ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا شدید ردعمل مذکورہ شخص کے لئے ہی تھا جس کا نام لئے بغیراس کو کھری کھری سنادی گئیں اور آئندہ کیلئے محتاط رہنے کا انتباہ کیاگیا ہے۔

Imran Khan got angry on PTI Workers for leaking… by thezed-lad

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…