بیجنگ(آئی این پی )پاکستان میں راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان(چائے والا) کے بارے میں جہاں دنیا بھر کے اخبارات اور ٹی وی چینلجز میں خبریں شائع ہو رہی ہیں وہیں چین کے ایک معروف اخبار میں بھی چائے والا کے بارے میں ایک خصوصی رپورٹ شائع کی گئی ہے ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان دانیال گیلانی کی جانب سے چائے والا کے حوالے سے چینی اخبار میں شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ کا عکس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوانگ جو سے شائع ہونے والے اخبار میں چائے والا کے ھوالے سے ایک رپورٹ چینی زبان میں شائع کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے ساتھ چائے والا کی راتوں رات وائرل ہونے والی تصویر بھی شائع کی گئی ہے ۔