پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

لاہور – ایک اور اہم سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی کرپشن اور لوٹ مار چھپانے کے لئے عوام کے سامنے ڈرامے بازی کررہے ہیں اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کے لئے آبدیدہ ہوکر معصوم بن رہے ہیں ،ساڑھے تین سال کے بعد انہیں ہسپتال بنانے کے خواب آرہے ہیں ،(ن) لیگ اپنے دورِحکومت میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ، پانامہ لیکس میں نوازشریف کا یوم حساب قریب ہے، عوام جان چکے ہیں کہ نوازشریف چور ہیں اور انہوں نے ملکی دولت لوٹ کر اپنے تجوریاں بھری ہیں اور پیسہ پانامہ لیکس میں لگایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جہانگیر خان ترین نے موضع خانپورلاہور میں سابقہ ایم پی اے سرفراز کھوکھر کی منتخب آزاد چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پریس کانفرنس میں کیا ۔ اس موقع پرسنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان، لاہور رورل کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر ، جنرل سیکرٹری لاہور اعجاز ڈیال ، ایم پی اے شعیب صدیقی، خالد گجر، منشاء سندھو، ثوبیہ کمال، ثانیہ کامران، سرور بھٹی سمیت دیگر مقامی رہنماء

بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ جب گیدر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف دوڑتا ہے یہی حال (ن) لیگ کے درباریوں دانیال عزیز ، طلال چوہدری ، ماروی میمن سمیت دیگررہنماؤں کا ہے ، اپنایوم حساب قریب دیکھ کر تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر عوام لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے اورپانامہ چوروں سے حساب لے کر دم لیں گے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاماضی گواہ ہے کہ کسی جلسے ، جلوس اور ریلیوں میں منفی ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے اور نہ ہی کسی توڑ پھوڑ کا حصہ بنیں ہیں ،اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج پُرامن ہوگا، لیکن اگر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس گردی ہوئی تو پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور(ن) لیگ کی حکومت کا چراغ بھی گل ہو جائیں گے ۔ اس موقع پر سرفراز کھوکھر نے کہاکہ ہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت پربھرپور اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور عمران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر تحریک انصاف کے منشور کو عام کریں گے، سرفراز کھوکھر نے

کہاکہ عوام (ن) لیگ سے مکمل طورپر مایوس ہوچکے ہیں اوران کی نظریں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ، عوام جانتے ہیں کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جوکرپٹ حکمرانوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے اوران کو احتساب پر مجبور کررہا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…