فیصل آباد( این این آئی)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کے درباری ہیں ،ان کے خون کا ٹیسٹ ہونا چاہیے اوراس کے اندر سے بھی 190 من ہیروئن نکلے گی،ہمارے قائد نے ہمارے ہاتھوں اور پاؤں میں زنجیریں باندھی ہوئی ہیں ورنہ انہیں سبق سکھادیتے۔ فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو کچھ پتہ نہیں کہ کس سے کس طرح بات کرنی ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ70ہزار روپے ٹیکس دینے والے کے بچے لندن میں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کی آڑ میں تحریک انصاف انتشار چاہتی ہے،عمران خان خود پر حملہ کر کے حکومت پر الزام لگانا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس ایجنسیز کی رپورٹ ہیں لیکن میں تنظیموں کے نام نہیں لوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے ڈرامے میں وزیراعظم کانام نہیں تھا پھر بھی انہوں نے خود کواحتساب کیلئے پیش کیا ۔ عمران خان نہیں چاہتے ک ہ کہ پاکستان میں احتساب ہو کیونکہ ان کے گرد آف شور کمپنیوں والے ہیں۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان جہانگیر ترین کے درباری ہیں۔پرویز خٹک سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ جب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو پھر احتجاج کا کیا جواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے کرکٹ کی ساری کمائی شوکت خانم کو دیدی لیکن بنی گالہ میں سینکڑوں کنال پر گھر بھی بنا لیا ۔ وزیراعظم کے غریبوں سے ہمدردی پر آنسو نکلے تو عمران نے اس کا بھی مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نے ہمارے ہاتھوں اور پاؤں میں زنجیریں باندھی ہوئی ہیں ورنہ انہیں سبق سکھادیتے۔جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی نے عابد شیرعلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ سے زیادہ عابد شیر علی کا ڈی این اے ٹیسٹ ضروری ہے، ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کی وجہ سے عابد شیر علی منہ کے استعمال میں انسانیت کی حد سے نکل جاتے ہیں۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ عابد شیر علی کے ہاتھ پاؤں کھول کر بس گلے میں ایک علامتی رسی ڈال دیں۔ ہاتھ پاؤں بندھے ہونے کی وجہ سے عابد شیر علی منہ کے استعمال میں انسانیت کی حد سے نکل جاتے ہیں۔ جذبہ ہمدردی کے تحت چاہتے ہیں کہ عابد شیر علی کو تکلیف سے نجات دلائی جائے۔ گلی بند ہو یا کھلی عابد شیر علی سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔ جدید میڈیکل سائنس میں بروقت ویکسی نیشن سے عابد شیر علی جیسے خطرات سے محفوظ رہنا ممکن ہے۔ دائمی بچا ؤکیلئے تحریک انصاف عابد شیر علی کی ویکسی نیشن کے اخراجات برداشت کرنے کو بھی تیار ہے۔
عمران خان کے خون کا ٹیسٹ اور عابدشیرعلی کا ڈین اے این ٹیسٹ،سیاستدانوں نے حدیں پارکرلیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری















































