منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

JF-17کے بعد سب سے بڑا دفاعی معاہدہ،خطرناک ترین ہتھیار کا حصول اور ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر،چین نے پاکستان کو زبردست خوشخبری سنادی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016 |

بیجنگ(این این آئی) JF-17کے بعد سب سے بڑا دفاعی معاہدہ،خطرناک ترین ہتھیار کا حصول اور ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر،چین نے پاکستان کو زبردست خوشخبری سنادی،چین نے پاکستان کو 8 عدد ’’یوآن کلاس‘‘ آبدوزیں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سرکاری چینی اخبار ’’پیپلز ڈیلی‘‘ کے مطابق ٹائپ 039/ ٹائپ 041 یوآن کلاس کی ان حملہ آور آبدوزوں میں حرکت اور توانائی کیلئے ڈیزل انجن نصب ہوتا ہے۔ یہ سمندر میں 400 میٹر تک کی گہرائی میں رہتے ہوئے 20 ناٹ (37 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک کی رفتار سے سفر کرسکتی ہیں۔پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت کے مذکورہ معاہدے پر اپریل 2016 میں وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کے دورہ چین کے موقعے پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق ان میں سے 4 آبدوزیں چین اور باقی کی 4 کراچی شپ یارڈ (پاکستان) میں تیار کی جائیں گی ٗمعاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹیکنالوجی ٹرانسفر) کی شق بھی یقیناًشامل ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق معاہدے کی لاگت 4 سے 5 ارب امریکی ڈالر کے مساوی ہے جس کے تحت پاکستان کو 2028 تک ایسی 8 آبدوزیں فراہم کردی جائیں گی۔ اس طرح یہ چین کے بڑے دفاعی برآمدی معاہدوں میں سے ایک ہے۔ پہلی 4 آبدوزیں جو پاکستان کو 2023 تک ملیں گی انہیں چین میں تیار کیا جائیگا جبکہ مزید 4 آبدوزیں 2023 سے 2028 کے درمیان کراچی شپ یارڈ میں مکمل کی جائیں گی۔ایسی ہر آبدوز تقریباً 2300 ٹن وزنی اور چینی ساختہ YJ۔2 بحری جہاز شکن میزائلوں کے علاوہ Yu۔3 ایکٹیو/ پیسیو ہومنگ تارپیڈوز سے لیس بھی ہوگی۔ یوآن کلاس آبدوزوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان سے بہت ہی کم شور پیدا ہوتا ہے اور اسی لیے یہ چینی بحریہ کی ’’خاموش ترین‘‘ آبدوزوں میں بھی شمار کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے درمیان جون 2016 میں بھی ایک اور معاہدہ طے پاچکا ہے جس کے تحت پاکستان کی 3 عدد ’’اگوسٹا 90 بی کلاس‘‘ (المعروف ’’خالد کلاس‘‘) آبدوزوں کو جدید پروپلشن نظاموں سے لیس کرتے ہوئے ان کی کارکردگی اور عمر، دونوں میں اضافہ کیا جائے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…