جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

آج مجھے کتنی لڑکیاں ملنے آئیں ؟ارشدخان نے خود ہی انکشاف کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل میڈیا کے شہزادے ارشد خان نے انکشاف کیاہے کہ صبح سے ابھی تک چالیس سے پچاس لڑکیاں یہاں مجھے ملنے آ چکی ہیں جو میری تصویریں اور ویڈیوز بنا کر ساتھ لے گئی ہیں اورکچھ لڑکیو ں نے توباقاعدہ شادی کی پیشکش بھی کی ہے ۔واضح رہے کہ ارشدخان دلکش نقوش اورپراثر گہری آنکھیں رکھنے والا اسلام آباد کا چائے والا سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات مشہور ہو چکا ہے، کوئی اسے ہالی ووڈ کے ہیروز سے مشابہہ قرار دے رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے بالی ووڈ کےہیرو کیا بیچتے ہیں۔ایک نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے راتوں رات چائے بنانے سے دھوم بنانے والے ارشد خان نے کہاہے کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں کہ میں راتوں رات اتنا مشہور ہو گیا ہوں۔ ارشد نے کہاکہ مجھے دوستوں نے بتایا کہ میںمشہور شخصیت بن چکا ہوں۔ اس نے یہ بھی بتایاکہ کہا کہ اگرآفر آئی تو فلموں میں بھی کام کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک چائے والے کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ اسلام پشاور موڑ پرسبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا اپنے مداحوں خاص کرلڑکیوں میں بہت مقبول ہوچکاہے جس کاانکشاف اس نے خودہی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…