اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری ،چین نے منصوبوں کی تفصیلات جاری کردیں 

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کے صوبوں میں لگائے جانے والے منصوبہ جات سے متعلق اب تک مختلف تفصیلات سامنے آ رہی تھیں تاہم اب چین کی جانب سے تمام تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں اور بتا دیا گیا ہے کہ کس صوبے میں کتنے اور کون سے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن محمد لی جیان یاؤ کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی راہداری کے تحت پنجاب میں کل 12 منصوبے ہیں جن میں راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبر، ہائیر اینڈ روبا اکنامک زون ٹو، کراچی ، لاہور موٹروے (سکھر، ملتان) ، جوائنٹ فزیبلٹی سٹڈی فار اپ گریڈیشن آف ایم ایل 1، اپ گریڈیشن آف ایم ایل1-، ساہیوال میں کوئلے چلنے والا بجلی گھر، رحیم یار خان میں کوئلہ سے چلنے والا بجلی گھر، کیروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ، لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین، مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن، مٹیاری فیصل آباد ٹرانسمیشن لائن اور بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک شامل ہیں۔اسی طرح خیبرپختونخواہ میں کل 8 منصوبے ہیں جن میں جوائنٹ فزیبلٹی سٹڈی فار اپ گریڈیشن آف ایم ایل ون، اسٹیبلشمنٹ آف ہیویلین ڈرائی پورٹ، کے کے ایچ ٹو(ہیویلین تھاکوٹ)، اپ گریڈیشن آف ایم ایل ون، کے کے ایچ تھری، (رائے کوٹ، تھاکوٹ)، ڈی آئی خان۔ کوئٹہ ہائی وے(این 50)، سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کا منصوبہ شامل ہے۔بلوچستان میں کل 16 منصوبے ہیں جن میں خضدار، بسیمہ ہائی وے(این 30)، ڈی آئی خان، کوئٹہ ہائی وے (این 50)، حبکو کول پاور پلانٹ، گوادر پاور پلانٹ، گوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اینڈ پائپ لائن، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان، ایکسپینشن آف ملٹی پرپز ٹرمینل انکلوڈینگ بریک واٹر اینڈ ڈریجنگ ویسٹ واٹر، ٹریٹمنٹ پلانٹس فار گوادر سٹی، گوادر پرائمری سکول، گوادر ہسپتال اپ گریڈیشن، گوادر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے ٹو اور فریش واٹر سپلائی اینڈ گوادر فری زون شامل ہیں۔اسی طرح صوبہ سندھ میں کل 13 منصوبے ہیں جن میں مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن، مٹیاری فیصل آباد ٹرانسمیشن لائن، پورٹ قاسم پاور پلانٹ، اینگرو تھر پاور پلانٹ اینڈ سرفیس مائن ان بلاک ٹو آف تھر کول فیلڈ داؤد ونڈ فارم، جھمپیر ونڈ فارم، سچل ونڈ فارم، چائینہ سیونیس ونڈ فارم، اپ گریڈیشن آف ایم ایل ون، تھرکول بلاک ون اینڈ مائن ماؤتھ پاور پلانٹ، گوادر، نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اینڈ پائپ لائن، کراچی، لاہور موٹروے(سکھر، ملتان) اور جوائٹ فزیبلٹی سٹڈی فار اپ گریڈیشن آف ایم ایل ون شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…