اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’آپ پرپورااعتماد ہے ‘‘، چوہدری نثارکووزیراعظم نے اہم ٹاسک دیدیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں خبر فیڈ کرنے کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کی ہدایت کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی، ملاقات میں انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈ کے معاملے پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے لہذا اس خبر کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے کہ آٹھ اکتوبر کو انگریزی اخبار ڈان میں وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق من گھڑت خبر شائع ہوئی تھی جس پر اعلیٰ قیادت کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔سیاسی وعسکری قیادت نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ خبرمیں غیرمستند اور گمراہ کن مواد شامل کرکے قومی سلامتی سے متعلق ریاستی مفادات کوخطرے میں ڈالا گیا

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…