اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کو نااہلی ریفرنس پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو پی ٹی آئی فنڈز سے منسلک کر دیا اور کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ( بروز منگل) الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت کی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان پارٹی فنڈز سے متعلق غلط سرٹیفیکیٹ پیش کئے ہیں اس لئے عمران خان آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہیں اترتے ۔
عمران خان نے ممنوع ذرائع سے فنڈز اکٹھے کئے درخواست گزار کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ سے فنڈز اکٹھے کئے عمران خان کی حمایت نے ممنوع ذرائع سے 2001 سے 2013 تک 29 لاکھ 92 ہزار امریکی ڈالرز جمع کئے الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد نااہلی ریفرنس پر چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی کیس کی سماعت یکم دسمبر کو ہو گی ۔
نااہلی کیس ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
18
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں