اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول کے عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملتان کی گارڈین عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے فضہ بتول گیلانی کے عدالت حکم عدولی پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے عدالت نے گزشتہ سماعت پر فضہ بتول گیلانی کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے سابقہ خاوند خرم سے بچے کی ملاقات کروائے ۔ فضہ بتول گیلانی نے خرم سے بچے کی نہ تو ملاقات کروائی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئیں ۔ یاد رہے کہ فضہ بتول گیلانی خرم سے 2008 میں خلا لے لی تھی