جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ‘‘

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی بھارت نے شروع کی اور پھر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش بھی شروع کر دی ۔ پاکستان کے دوست ممالک سےاس کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی مگر اللہ کے خصوصی کرم سے پاکستان ہمیشہ سرخرو رہا اور بھارت کو ہر بار شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔اب تازہ ترین رپورٹس کے مطابق پاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا بھارت خود تنہائی کا شکار ہوگیا اور برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف کو مسترد کردیا۔ دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گرتاہے اور بھارت کےساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ پاکستان کوسفارتی محاذ پر تنہا کرنے کے جتن کرنے والابھارت خود تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق برکس اجلاس میں روس نےبھارت کا ساتھ چھوڑ دیا اور پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برکس اجلاس میں روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیا جس پر مودی سرکار کافی پریشان ہے۔ بھارتی اخبارکا کہنا ہے کہ روس کی پاکستان کے حوالے سے خاموشی نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دیں اور چین کی بجائے روس نے بھارت کو سب سے زیادہ مایوس کیا ہے۔برکس اجلاس میں بھارت روس سے پاکستان کے خلاف بیان بازی کروانا چاہتا تھا لیکن مودی سرکار کےعزائم کامیاب نہ ہوسکےجب کہ برکس اجلاس کےاعلامیہ میں بھی روس نے بھارتی موقف کی تائید نہیں کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…