ایبٹ آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے کہا ہیکہ کے پی کے پولیس کا ایک مثالی ادارہ ہے جسے دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ مستقبل میں خیبر پختونخواہ پولیس دنیا کی بہترین پولیس ہوگی۔، اس طرح کے ادارے اگر پہلے بنا دیئے جاتے تو آج سکارٹ لینڈ یارڈ کی جگہ ہماری پولیس فورس کا نام ہوتا۔وہ پیر کو پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں پولیس افسران سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے ناصر خان درانی آئی جی پی خیبر پختونخواہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے لیئے جدید اداروں کا قیام ناصر خان درانی کی اعلی بصیرت کا ثبوت ہے۔انھوں نے پولیس فورس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح ہماری آرمی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کا وششیں قابل تحسین ہیں اسی طرح خیبر پختونخواہ پولیس کی کا رکردگی اور قربانیاں بھی لائق تحسین ہیں۔انھوں نے کورس کے شرکا میں اسناد تقسیم کیں اور امید ظاہر کی کہ تربیت مکمل کرنے والے افسران ذیادہ اعتماد سے فرائض انجام دیں گے۔سردار محمد یوسف نے سکول کے ڈائریکٹر کرنل(ر) اشتیاق سہیل وڑائچ کی سربراہی میں سکول کی کارکردگی کو بھی سراہا۔