جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

اسلام آبادکاخوبروچائے بیچنے والے کی تصویرنے سوشل میڈیاپردھوم مچادی ،بھارت میں بھی مقبولیت کے سارے ریکارڈٹوٹ گئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیاپرآئے روزایسی ویڈیوزیاتصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کے بارے میں جان کرسوشل میڈیاکے صارفین کوایک اچھی کہانی پڑھنے کومل جاتی ہے یاکوئی ایساواقعہ جس سے ان کوپڑھنے میں خوشی ہوتی ہے ۔آج کل پاکستان کے سوشل میڈیاپرایک چائے فروش کی تصویروائرل ہے اوراس تصویرکے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہورہے ہیں ۔یہ ایک چائے فروش کی تصویرہے جس کی آنکھیں جسم کا خوبصورت ترین حصہ ہوتی ہیں، اگر یہ خوبصورت ہو تو سونے پر سہاگہ، شاید چائے کے ہوٹل پر موجود اس نوجوان کی آنکھوں میں بھی ایسا ہی کچھ ہے، کہ جو دیکھتا، دیکھتا ہی رہ جاتا۔اگر لوگ کہتے ہیں کہ خوبصورت آنکھیں مار ڈالتی ہیں، تو صحیح ہی کہا ہے اور اس پر قیامت کہ آنکھیں رکھنے والا معصوم بھی نظر آئے تو کیا کہنے ہیں۔بڑی بڑی روشن آنکھیں، دودھ جیسی رنگت اور گلابی ہونٹ گویا سوشل میڈیا پر اس سیدھے سادے نظر آنے والے چائے والے نے دھماکا کردیا۔اسلام آباد کے پشاور موڑ پر سبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا گویا تصویر اتارنے والے کے دل میں گھر کرگیا۔صرف یہ ہی نہیں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام جہاں جہاں یہ تصویر زینت بنی دیکھنے والے خصوصاً لڑکیاں عش عش کر اٹھیں۔اس چائے فروش کوکسی نے اسے فواد خان تو کسی نے حمزہ علی عباسی سے زیادہ خوبصورت قرار دیا، کسی نے ہالی ووڈ فلموں کا ہیرو تو کسی نے ماڈلنگ کیلئے بہترین گردانا، گویا سوشل میڈیا پر آتے ہی چائے والے کو چائے کے آرڈر کی جگہ مشہور ہونے کے مفت مشورے ملنے لگے۔تو کسی منچلے نے اسے قومی پیار قرار دے دیا۔کسی نے یہ تک کہہ ڈالا کہ کچھ لوگ بناؤ سنگھار پر پیسے خرچ کرکے ماڈل بنتے ہیں، جب کہ کے پی کے میں ماڈل شکل کے لوگ پیدا ہوتے ہیں، جنہیں کسی بناؤ سنگھار کی ضرورت نہیں ہوتی۔کسی عاشق نے تو یہ بھی کہہ ڈالا کہ “زالماچائے پلا دے” ۔ایک نے تو حد کرکے اسے نئی مومنہ مستحسن ہی قرار دے دیا۔اسی طرح کے مزیدکمنٹس اس کی تصویرپرآئے جوایک آدمی جان کرحیران بھی رہ جائے اورکوئی ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ جائے ۔جبکہ بھارت میں بھی سوشل میڈیاپریہ تصویرخوب شیئرہورہی ہے اوروہاں کے رہنے والے اپنے مزاج کے مطابق اس پرطرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…