ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ،نوازشریف کے مقابلے میں حیرت انگیز نام سامنے آگیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انوشہ رحمن، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ڈاکٹر آصف کرمانی، صدیق الفاروق، سینیٹر نہال ہاشمی، اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز، رفعت چوہدری، ذیشان چوہدری سمیت دیگر پارٹی عہدیدار وں کے ہمراہ کاغذات جمع کرائے ۔محمدنوازشریف کے مقابلے میں حیرت انگیزطورپربلوچستان سے ایک امیدوار سردارپرنس بلوچ نے پارٹی صدارت کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،پارٹی وفد نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے بطور پارٹی صدر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی پارٹی الیکشن کمشنر چوہدری جعفر اقبال کے پاس جمع کروائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں پارٹی صدر، چیئرمین، 6 سینئر نائب صدور، سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری مالیات کے 10 عہدوں پر انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین کے تحت مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کے دیگر عہدوں پر نامزدگی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات کا عمل راتوں رات نہیں ہو سکتا کیونکہ کونسل کی تشکیل چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان پر مشتمل 7 زونز سے کی جاتی ہے اور اس عمل میں کئی ماہ لگے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارٹی انتخابات کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت سے مشاورت کیلئے ایک سیاسی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے وزیراعظم کو (آج) منگل کو ہونے والے پارٹی کنونشن کے انتظامات اور تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیراعظم کے معاونین خصوصی عرفان صدیقی، آصف کرمانی اور وزیر مملکت انوشہ رحمن نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…