اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر پشاورکے ریڑھی بانوں نے احتجاج کیاہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فقیر آباد پل بننے کے بعد ریڑھیاں نہیں لگانے دی جا رہیں۔ انتظامیہ نے متبادل جگہ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔ مظاہرے کی وجہ سے عمران خان کے گھر کا راستہ بلاک ہو گیا اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو موٹر سائیکل پر عمران خان کے گھر جانا پڑا۔جس پر عمران خان نے پشاور کے ناظم اعلیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ریڑھی بانوں کے احتجاج پر گفتگو کی۔ بعد ازاں نعیم الحق نے ریڑھی بانوں سے مذاکرات کیے جس پر انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔پشاور کے ناظم اعلیٰ نے ریڑھی بانوں کو آئندہ کل پشاور طلب کر لیا ہے۔اوراس اجلاس میں ریڑھی بانوں کے مسائل کامستقل حل نکالاجائے گا