جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کے بڑے شہر میں صف ماتم بچھ گئی ، ہلاکتیں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

صادق آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بڑے شہر میں صف ماتم بچھ گئی ، ہلاکتیں.رحیم یارخان کے علاقے خان پور میں دریجا پھاٹک کے قریب دو مسا فر بسوں میں تصادم سے کئی طلبا سمیت 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، تفصیلا ت کے مطابق طالب علموں سے بھری ایک بس خانپور سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ صادق آباد میں سجہ موڑ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ متعدد افراد کی لاشیں بسوں کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جب کہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیور اور کلینرز بھی شامل ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچے بھی زخمی و ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے بتایا کہ اب تک 29 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خانپور کے قریب ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ 2009 میں بھی سجہ موڑ پر باراتیوں سے بھری 2 بسیں مخالف سمت سے آتے ٹرک سے ٹکرا گئیں تھیں جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ تاہم زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کی حالت تشویشنا ک ہے جبکہ کچھ کی حالت قدرے بہتر ہے، وزیراعلی پنجاب نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…