پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں کیا ہورہاہے؟واشنگٹن ٹائمزکے شرمناک انکشافات

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی میڈیا نے کہاہے کہ بھارتی فوج منظم طریقے سے کشمیریوں کو سزا دے رہی ہے۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق یہ بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہے جس میں اب تک سینکڑوں لوگ شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ٗبھارتی فوج منظم طریقے سے عوام کو سزا دے رہی ہے ٗ کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو عالمی برادری کبھی بھی چپ نہ رہتی تاہم کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 110 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طور پرنظر بند کشمیری نوجوان کی والدہ اپنے بیٹے کے راہ تکتے تکتے اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیر علاج ہاجرہ نے گزشتہ روز بستر مرگ پرآخری سانس لی ۔ہاجرہ آخری وقت تک اپنے بیٹے کا انتظار کرتی رہی تاہم کوٹ بھلوال جیل میں نظربند بیروہ کے محمد شفیع وانی کو اپنی علیل والدہ کا آخری دیدار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یا د رہے موجودہ انتفادہ میں بھارتی پولیس نے محمد شفیع وانی کوگزشتہ ماہ کی7تاریخ کو گرفتار کرکے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کردیا تھا۔بیٹے کی گرفتاری کے دو روز بعد ہاجرہ کو صورہ ہسپتال میں میں داخل کرایا گیا جہاں وہ ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد وفات پاگئی۔محمد شفیع پیشے سے ایک مزدور تھا اور اپنے کنبے کا واحد کفیل تھا۔مقامی لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی پولیس نے محمد شفیع کو جھوٹے الزما ت میں ملوث کر کے بلا جواز طور پر گرفتار کرکے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میں نظر بند کررکھا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…