استنبول(آئی این پی )وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی جس میں انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔ پیر کو وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ورلڈ انرجی کونسل کی سائیڈ لائن پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے استنبول میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ترک وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جس پر ترک وزیراعظم نے اسے پی کے کے کی طرح کا مسئلہ قرار دیا اورخواجہ آصف کو مکمل یکجہتی اور ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ خواجہ محمد آصف نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خیر سگالی پر بات چیت کی ۔ وزیر دفاع نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بھی کونسل کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی اور پاک روس دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔