پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

چھ کروڑ ڈالر مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین کشتی کی ماناکو میں نمائش

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونٹی کارلو (این این آئی) چھ کروڑ ڈالر مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین کشتی کی یورپی ملک ماناکو میں نمائش کردی گئی ،مونا میں نمائش کے لیے پیش کی گئی کشتی کو اوکٹو کا نام دیا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عجوبہ روزگار کشتی کی نمائش یورپی ملک موناکو میں کی گئی۔ اپنی بناوٹ، اندرونی اور بیرونی خوبصورتی اور ہمہ نوع سہولیات سے آراستہ یہ کشتی دنیا کی مہنگی ترین کشتیوں میں ایک ہے۔فی الحال تو یہ کشتی صرف نمائش کے لیے رکھی گئی ہے مگر یہ معلوم ہونا ابھی باقی ہے کہ چھ کروڑ ڈالر مالیت کی یہ کشتی باقاعدہ فروخت کے لیے کب پیش کی جائے گی اور اس لگڑری کشتی کا پہلا خریدار کون ہوسکتا ہے۔مونا میں نمائش کے لیے پیش کی گئی کشتی کو اوکٹو کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی 46 جدید سہولیات سے آراستہ کشتیوں میں سب سے زیادہ پرآرام دہ اور خوبصورت ہے۔ یہ پانچ منزلہ کشتی ہے اور اس کے چھ کیبن ہیں۔ اس میں عملے کے 17 افراد کے ساتھ 11 میزبان سوار ہوسکتے ہیں۔ کشتی میں ایک بڑا ہال ہے جو اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس کے علاوہ کشتی میں ایک حوض بھی ہے۔کشتی کی کھڑکیوں کا حجم عام کشتیوں کی کھڑکیوں سے بڑا ہے اور ان کھڑکیوں سے بیرونی مناظر کو زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کشتی کے اندر بیٹھنے کے لیے آرام دہ سیٹیں نصب ہیں۔ اس کے علاوہ کشتی کے بیرونی اطراف میں بھی بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔ اس میں ایک بڑا بیڈ روم ہے جس میں آرام دہ بستر بچھائے گئے ہیں۔ ہربڑے کمرے میں ایک چھوٹا بیڈ بھی موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…