پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

وزن کم کرنےکا دنیا کا سب سے آسان طریقہ ۔۔۔! جان کر آپ بھی یہ طریقہ اپنانے پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 31  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صحت مند رہنا کسے پسند نہیں ہوگا ؟ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ سلم اور سمارٹ نظر آئے ۔ اگر آپ ایسا چاہتےہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہی ہے ۔اگر تو آپ جِم میں جائے بغیر موٹاپے یا اپنی چربی کو گھلانا چاہتے ہیں تو یہ کوئی ایسا بھی مشکل کام نہیں بلکہ چلتے پھرتے اور پرلطف انداز سے بھی یہ ممکن ہے بلکہ مزے کا کام بن جاتا ہے۔مگر چربی گھلانے کا سب سے بہترین اور آسان طریقہ کونسا ہے ؟

اگر آپ کے لیے ورزش اور ڈائیٹنگ وغیرہ مشکل ہے تو درج ذیل میں ایسے آسان اور پرلطف طریقے دیئے جارہے ہیں جو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں۔ ہلکی چہل قدمی اگر آپ ایک گھنٹے تک دو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چہل قدمی کرتے ہیں تو آسان سے 255 کیلوریز کو جلا سکتے ہیں اور اس عادت کو مستقل اپنا کر جلد موٹاپے یا توند سے نجات پاسکتے ہیں۔ سائیکل چلانا ویسے ہوسکتا ہے سائیکل چلانا اس عمر میں آپ کو عجیب لگے مگر ہلکی رفتار سے اس سواری کو دوڑانا فی گھٹہ 364 کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے یعنی موٹاپے سے جلد نجات۔ والی بال اگر آپ چہل قدمی یا سائیکل چلانا پسند نہیں کرتے تو اس کھیل کو اپنا کر دیکھیں، ایک گھنٹے تک کھیلنا بھی 364 کیلوریز پر بھاری پڑتا ہے۔ یوگا پاور یوگا درحقیقت آسان اور اچھی جسمانی ورزش ہے جو ایک گھنٹے میں 364 کیلوریز جلانے میں مدد دیتی ہے۔ تیز چہل قدمی اگر تو آپ دن بھر میں ایک گھنٹہ تیز رفتار سے چہل قدمی کے لیے نکال لیں تو یہ صحت مند دل کے ساتھ ساتھ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دیگر متعدد امراض سے تحفظ دینے والی عادت ہے جبکہ موٹاپے سے بھی تحفظ دیتی ہے کیونکہ ایک گھنٹے میں آپ 391 کیلوریز جلا رہے ہوتے ہیں۔ ویٹ لفٹنگ ہوسکتا ہے کہ یہ کچھ افراد کے لیے مشکل کام ہو مگر ایک گھنٹے کا یہ ورک آؤٹ 455 کیلوریز جلا دیتا ہے۔

سوئمنگ تیرنا ہر انسان کو اچھا لگتا ہے اور کسی بھی سوئمنگ پول میں ہلکی رفتار سے تیراکی کا لطف لیتے ہوئے آپ ایک گھنٹے میں 528 کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ دوڑنا معتدل رفتار سے جاگنگ یا دوڑنا بہت تیزی سے چربی گھلاتا ہے یعنی ایک گھنٹے میں 755 کیلوریز۔ سیڑھیاں چڑھنا سیڑھیوں پر تیز رفتاری سے چڑھنا اور وہ بھی ایک گھنٹے تک کرنا 819 کیلوریز پر بھاری پڑتا ہے۔ جمپ روپ بچپن کا یہ کھیل اب اپنانا موٹاپے سے نجات کا آسان ترین اور پرلطف طریقہ ہے جس مین ایک گھنٹے کے دوران 1074 کیلوریز جسم سے خارج ہوجاتی ہیں اور روزانہ اس عادت کو اپنانا موٹاپے سے جلد نجات میں مدد دیتا ہے۔ تیز دوڑنا تیز رفتاری یا 8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنا 1074 کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…