پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’چین میں کیا ترین کام ہونے والا ہے؟ ‘‘ پاکستان کی شرکت ۔۔۔! چینی وزیر دفاع کا تہلکہ خیز بیان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل یانگ یو جن نے اعلان کیا ہے کہ چائنا ایسوسی ایشن آف ملٹری سائنس اور چائنا انسٹی ٹیوٹ برائے انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹیڈیز کے زیر اہتمام مشترکہ طورپر منعقد کی جانیوالا ساتو اں شیا نگ شن فورم دس سے بارہ اکتوبر تک ہو گا ، اب تک پاکستان سمیت ساٹھ سے زیادہ ممالک نے امسال کے شیانگ شن فورم جس کا مقصد فوجی تبادلوں کو فروغ دینا ہے میں سرکاری وفود کی اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے ، ایشیائی ممالک کی طرف سے عملی شرکت کے علاوہ فورم میں یورپی ، افریقی اور جنوب بحرالکاہل کے ممالک کی طرف سے بڑھتی ہوئی شرکت ہو گی ، یہ مذاکرات اور تبادلوں کیلئے پلیٹ فارم کے طورپر زیادہ بڑا کردار ادا کرے گا ، فورم کے دوران دفاعی اداروں اور مختلف ممالک کی فوجوں کے رہنما بھرپور دوطرفہ اورکثیر الجہتی تبادلے کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ انہوں نے چین کے تمام ہمسایہ ممالک کو دعوت نامے بھیجے ہیں ۔
بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ جاپان بحیرہ جنوبی چین کے علاقے سے باہر کا ملک ہونے کی وجہ سے بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال کو ہمیشہ خراب کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور مشکلات سے دوچار پانیوں سے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے ، لہذا ہم جاپان کو بتایاچاہتے ہیں کہ اگر جاپان چین کے زیر انتظام پانیوں میں مشترکہ گشت اور مشترکہ مشقیں کرنا چاہتا ہے تو ایسے ہے جیسے آگ سے کھیلنا اور چین فوج ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی نہیں رہے گی ۔ترجمان نے اعلان کیا کہ ’’ مشترکہ امداد ۔ 2016 ء ‘‘کے نام سے چین جرمنی مشترکہ طبی فوجی مشق 17اکتوبر سے 19اکتوبر تک ہو گی ، مشترکہ مشق کے تحت زلزلہ زدہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی طبی ریسکیو مشقیں کی جائیں گی ، ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ وسط ستمبر میں چین اور روس کی بحریہ نے ’’ مشترکہ سمندر 2016ء ‘‘کے خفیہ کوڈ نام سے گوانگ ڈونگ صوبے کے زانگ جیانگ کے مشرق کے پانیوں میں بحری مشترکہ مشق کی ،اس کے علاوہ اس علاقے کی فضا میں بھی مشترکہ مشق کی گئی ہے ، اس بحری مشترکہ مشق میں حصہ لینے والے چینی اور روسی فوجیوں میں سطحی جہاز ، آب دوزیں ، فکسڈ ونگ طیارے ، جہاز سے اڑنے والے ہیلی کاپٹر ، میرینز اور بحری بکتر بند آلات شامل تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…