اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کوبدنام کرنے کےلئے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی ایسی کوشش کہ جان کرآپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کوبدنام کرنے کےلئے اب کرائے پراحتجاجی مظاہرے کراناشروع کردیئے ہیں جس کی ایک مثال جنیوامیں ہونے والاپاکستان کےخلاف بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کاجعلی احتجاج منظرعام پرآگیاجس میں مظاہرہ کرنے والوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں تھابلکہ کرائے کے لوگ لاکرپاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرایاگیاجس کی تصدیق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھی ہوگئی بلوچستان کے معاملے پر پراپیگنڈہ کرکے پاکستان کو بدنام کرنے کے ’’را’’ کے ایک اور منصوبے کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے کچھ روز سے بلوچستان کے معاملے پر پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے مسلسل جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا جوسرراہ ہی ایک پاکستانی ٹی وی چینل نے پھوڑڈالا۔ بھارتی میڈیا کچھ روز سے خود ساختہ بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی قیادت میں جنیوا میں ہونے والے ایک احتجاج کو لے کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ یہ لوگ بلوچ ہیں جو پاکستان سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم اب باقائدہ تحقیق کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اس احتجاج میں شامل ہونے والے کسی بھی شخص کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ اس احتجاج میں جن لوگوں کو بلوچ بنا کر دکھایا گیا ہے وہ دراصل جنیوا کے محاجر کیمپ میں مقیم کچھ لوگ ہیں۔ ان لوگوں کی اشکال سے واضح ہے کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہےاس مظاہرے میں شامل افراد کی شکلیں بھی پاکستان توکیاجنوبی ایشیائی کسی بھی ملک کے شہریوں سے نہیں ملتی تھیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…