اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو دو ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی،لیکن پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے افراد اس فیس سے مستثنی ہوں گے ، ملک میں رہنے والے غیر ملکی افراد کو ملک سے باہر جانے کیلئے 200 ریال فیس دینا پڑے گی ملک سے باہر گزارے گئے ہراضافی ماہ کے لئے 100 ریال ادا کرنے پڑیں گے،سعودی عرب میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کیلئے مالی اصلاحات جاری ، حکام کی جانب سے ویزا فیس متعارف پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے لوگ اس فیس سے مستثنی ہوں گے۔عرب اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے نئی ویزا فیس متعارف کرادی ، نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو دو ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی،لیکن پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے افراد اس فیس سے مستثنی ہوں گے جبکہ ملک میں رہنے والے غیر ملکی افراد کو ملک سے باہر جانے کیلئے دو سو ریال فیس دینا پڑے گی ملک سے باہر گزارے گئے ہراضافی ماہ کے لئے سو ریال ادا کرنے پڑیں گے۔اس سے قبل سعودی عرب میں سنگل انٹری ویزے کی فیس پانچ سو ریال تھی جسے بڑھا کر بائیس سو ریال کردیا گیا ہے چھ ماہ کے ملٹی پل ویزے کی فیس پانچ سو ریال سے بڑھا کر تین ہزار ریال کردی گئی ہیجبکہ ایک سال کے ویزے کی فیس ہزار ریال اور دو سال کے ملٹی پل ویزے کی فیس آٹھ ہزار ریال کردی گئی ہے۔ویزہ فیس بڑھانے کا فیصلہ سعودی عرب میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور اسکا اطلاق ہجری اسلامی سال کے آغاز یعنی پہلی محرم سے ہوگا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے سات مختلف سروسز پر دی گئی سبسڈی واپس لئے جانے اوردو اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے ہجری سال کے آغاز پر نئی ویزہ پالیسی کے نفاذ کا امکان کیا گیا تھا ،سعودی حکومت نے سات مختلف سروسز پر پچاس فیصد سبسڈی دے رکھی ہے جس کا اطلاق تین سال قبل کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق جن سروسز پر سسبڈی(رعایت) ختم ہونے کا امکان ہے ان میں پاسپورٹ، کار ڈرائیونگ لائسنس، کار کی ملکیت کی تبدیلی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور اقامہ کی تجدید شامل ہیں۔رواں سال اگست میں سعودی کابینہ نے ان میونسپل سروسز پر فیس لاگو کرنے کی منظوری دی تھی،عملدرآمد کے لئے نوے روز کا وقت بھی دیا گیا تھا۔متعلقہ وزارت کو اس حوالے سے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔اسی ماہ سعودی حکومت نے ویزہ اور ٹریفک جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کئے گئے ان دونوں فیصلوں پر علمدرآمد کی صورت میں پاسپورٹ اور اقامہ کی تجدید مہنگی ہوجائے گی۔نئے قوانین کے تحت انٹری ویزہ فیس دوہزار ریال مختص کی گئی ہے تاہم پہلی بار عمرہ یا حج کے لئے آنے والے مستثنیٰ ہونگے۔چھ ماہ کے ملٹی پل انٹری ویزہ پر تین ہزار، بارہ ماہ کے ویزہ پر پانچ ہزار اوردوسال کے ملٹی پل انٹری ویزہ پر آٹھ ہزار سعودی ریال ادا کرنا ہونگے۔ ٹرانزٹ ویزہ فیس تین سو ریال ہوگی جبکہ چھ ماہ کے لئے ایگزٹ ری انٹری ویزہ پر چھ سو سعودی ریال ادا کرنا پڑیں گے۔